حیدرآباد۔7اگسٹ (اعتماد نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد دونوں ریاستوں میں
ایمسیٹ کاؤنسلنگ کے لئے ادھر آندھرا پردیش کے 13اضلاع میں اور ادھر
حیدرآباد میں ایمسیٹ کاؤنسلنگ جاری ہے۔ جس میں پہلے رینک سے لیکر چالیس
ہزار کے
رینک کے حامل طلبا نے شرکت کی۔ حیدرآباد میں ٹکنکل ودیا بھون میں
کائنسلنگ کا آغاز عمل میں آیا۔جبکہ تلنگانہ بھر میں اسناد کی جانچ کا عمل
9اگسٹ سے شروع ہوگا۔ دونوں ریاستوں میں کاؤنسلنگ شروع ہونے پر طلبا میں
مسرت کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔